کوئٹہ (سنگر نیوز) بی ایس او آزاد کی مرکزی کال پر تنظی کے سابقہ وائس چیئرمین زاکر مجید بلوچ کی اغواء نما گرفتاری کو 7سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے اور ان کی عدم بازیابی کے خلاف آج کراچی پریس کلب کے سامنے یک روزہ احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بی ایس او آزادکے کارکنان اور بلوچ عوام سمیت انسانی حقوق کے تنظیموں کی کارکنوں نے شرکت کی۔
سول سوسائٹی کے کارکنان نے بی ایس او آزاد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں طلباء کی گمشدگی و ان کے لاشوں کی برآمدگی جمہوری سیاست کو ناممکن بنا رہے ہیں۔