بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی سکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کی چار ساتھیوں ساجد بلوچ، اشرف بلوچ ، حنیف بلوچ اور بابو نوروزبلوچ کی شہادت کے خلاف بلوچستان کے مختلف تنظیموں اور رہنماؤں نے اپنی مزاحمتی بیان میں شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کی ہے اور پاکستانی حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظوں میں مزاحمت کی ہے۔ریاستی فورسز نے ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو ہفتہ ۳۰ جنوری کو مستونگ کے علاقے کلی ڈہ میں سفاکانہ قتل کیا ۔
منان بلوچ کی شہادت بلوچ قوم کے لیے یقینا ایک عظیم سانحہ ہے,مہران بلوچ
ڈاکٹر منان بلوچ اور ساتھیوں کی شہادت بی این ایم کے اجتجاجی شیڈول کی حمایت کرتے ہیں ،بی ایس او آزاد
بلوچ سیاسی رہنماؤں کو شہید کر کے قومی تحریک کو کچلنے کا ریاستی خواب احمقانہ ہے ،بی آر ایس او
ڈاکٹر منان بلوچ ایک عظیم جہدکار، مدبر سیاست دان، مستقل مزاج اور نہ جھکنے والے سیاسی رہنما تھے،اُستاد واحد قمبر بلوچ
بی این ایم کے رہنماء منان بلوچ و دیگر بلوچ فرزندوں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ میر جاوید مینگل
ڈاکٹر صاحب کی جدائ بلوچ سیاسی جہدکاروں کیلئے ایک عظیم صدمے سے کم نہیں – بلوچ نیشنل موومنٹ (شہید غلام محمد)ُ