July 1, 2009 · 12:33 am
پسنی: بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے مرکزی سینٹر کمیٹی کی خاتون ممبر پروفیسر نائلہ قادری کے گھر پر چھاپے چادر اور چاردیواری کو پامال کرنے کے مترادف ہے حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے بلوچ خواتین کے گھروںپر چھاپے ماررہی ہے۔ بی آر پی ایسے اوچھے ہتکنڈوںکی شدید مزمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی آر پی پسنی کے ترجمان نے ایک بیان میںکیا۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی کے مرکزی اسیر رہنماؤں جلیل ریکی، چاکر قمبرانی، نجیب بلوچ، پرنس قادر سمیت دیگر اسیر بلوچ رہنماؤں پر ریاستی تشدد کی ہم شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیںاور حکومت کو دوٹوک الفاظ میںتنبیہ کرتے ہیںکہ بلوچ قومی آزادی کی تحریک اوچھے ہتکنڈوںسے کبھی ختم نہیںہوگی۔