لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے حوالے سے کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف چلنے والے لانگ مارچ کے شرکاء کا قافلہ چھہترویں دن ملتان پہنچے ہیں جہاں سے وہ لاہور روانہ ہونگے۔
ملتان کے مضافاتی علاقے شیر شاہ پہنچنے پر ان کا استقبال قوم پرست سرائیکی سیاسی جماعتوں کے علاوہ سماجی تنظیموں اور شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم بلوچ طالب علموں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماما قدیر نے میڈیا کے نمائندوں کے مخلتف سوالوں کے جوابات بھی دیے ۔