Tag Archives: lala Hameed Baloch
بلوچ اہلِ دانش کے خلاف نئی چارج شیٹ
ذوالفقار علی زلفی
پاکستان کے معروف انگریزی روزنامہ “دی نیشن” نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے حوالے سے 10 اکتوبر 2016 کو ایک رپورٹ شائع کی. رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچ تنظیموں نے پروپیگنڈے کے لیے کراچی اور بالخصوص لیاری کو اپنا مرکز بنایا ہوا ہے. اہلکاروں کے مطابق کراچی کے بعض بلوچ اس حوالے سے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں. دی نیشن نے اہلکاروں کے نام ظاہر کیے ہیں، نہ ہی مذکورہ بلوچوں کے. اس لیے گمان غالب یہی ہے کہ یہ رپورٹ ان تمام بلوچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جو میڈیا سے منسلک ہیں اور مختلف مسائل پر اپنا مؤقف پیش کررہے ہیں یا پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں.
یہ رپورٹ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے اور نہ ہی دی نیشن کی صحافتی ذمہ داریوں کی مظہر ہے بلکہ اس کا کامریڈ واحد بلوچ کی جبری گمشدگی اور اس کے گرد ابھرنے والی تحریک سے براہِ راست تعلق ہے. خفیہ اداروں کی فرمائش پر شائع کی گئی اس رپورٹ کا وسیع تناظر میں جائزہ لینا ازحد ضروری ہے.
Filed under Write-up