
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی اکیسواں قومی کونسل سیشن بنام مرکزی سیکریٹری جنرل عزت بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری لکمیر بلوچ اور اسیران آزادی زیر صدرات مرکزی سینئر وائس چیئرمین کمال بلوچ جاری۔
تفصیلات کے مطابق آج اکیسویں قومی کونسل سیشن کے دوسرے روز آئین سازی اور تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ آئین سازی کے ایجنڈے پر بحث کے بعد تنظیمی امور کے ایجنڈے میں سینئر وائس چیئرمین کمال بلوچ اور کونسلران نے سیر حاصل بحث کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے تمام کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے انہتائی سخت حالات میں کامیاب قومی کونسل سیشن منعقد کرنے کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔