بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بیس جون کو بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری حمل حیدر بلوچ نے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ ’’Working Group on Enforced Disappearance WGEID ‘‘ سے ملاقات کی اور بلوچستان میں پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
حمل حیدر نے جنیوا ہی میں 21 جون کو اقوام متحدہ کے سائیڈ ایونٹ میں ایشین لیگل ریسورس سنٹر (ALRC) اور رائٹ لِولی ہُڈ ایوارڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایونٹ میں مقرر کے طور شرکت کی ۔ یہ پروگرام ENFORCED DISAPPEARANCES AND EXTRAJUDICIAL EXECUTIONS IN PAKISTAN کے عنوان سے تھا، جو ALRC کے سینئر ریسرچر بصیر نوید کی زیر صدارت منعقد تھا۔ دوسرے مقررین میں رائٹ لِولی ہُڈ ایوارڈ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شرن سرینواس، امریکہ میں مقیم کالم نگار حسن مجتبیٰ ، WISE پاکستان کے ڈائریکٹر بشریٰ خالق، منور لغاری، مہران بلوچ، حاتم بلوچ، ورلڈ سندھی کانگریس کے ڈاکٹر لکھو لوہانہ، جسمم کے شفیع برفت، یو این پو او کے فرنانڈو برگزاور سردار شوکت کشمیری شامل تھے۔