تحریر: جارج فریڈمین
ترجمہ: لطیف بلیدی
یورپ اور امریکہ میں فاشزم میں اضافے کے دعوے اس اصطلاح کی غلط فہمی سے اخذ کردہ ہیں۔
حال ہی میں کئی مضامین اور بیانات کی ایک بڑی تعداد میں یہ زور دیا گیا ہے کہ یورپ میں فاشزم میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ڈونالڈ ٹرمپ فاشزم کی ایک امریکی مثال ہیں۔ یہ ایک نہایت حقیقی رجحان کی بابت غلط بیانی ہے۔ قومی ریاست سیاسی زندگی کے بنیادی محرک کے طور پر خود کو دوبارہ منوارہی ہے۔ یورپی یونین جیسے کثیرالقومی اداروں اور کثیرالجہتی تجارتی معاہدوں کوچیلنج کیا جا رہا ہے کیونکہ کچھ لوگ انہیں قومی مفاد کے برخلاف سمجھتے ہیں۔ فاشزم میں اضافے کا الزام فاشزم کی اصلیت کے بارے ایک گہری غلط فہمی سے ماخوذ ہے۔ یہ نیشنلزم کے دوبارہ ابھار کو بدنام کرنے اور کثیرالقومی نظام، جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے مغرب میں غالب رہی ہے، کا بھی دفاع کرنے کی ایک کوشش ہے۔