دشمن کے 195سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرنے کے بعد 72 گھنٹوں میں مکمل ۔ بی ایل اے
بلوچ لبریشن آرمی نے 2 فروری 2022 کو شام 8 بجے آپریشن گنجل کا آغاز کیا، جسے بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے 72 گھنٹوں کی طویل لڑائی کے بعد اپنے تمام مقاصد حاصل کرتے ہوئے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
آپریشن گنجل میں مجید بریگیڈ کے 16 فدائین نے حصہ لیا، جن میں سے 9 فدائین نوشکی اور 7 پنجگور حملے کا حصہ تھے۔ فدائین نے 72 گھنٹوں کی لڑائی میں مجموعی طور پر دشمن کے دو مختلف کیمپوں پر قبضہ کیا، اس دوران دشمن کے 3 افسران سمیت 195 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کیئے گئے، جن میں سے 90 سے زائد نوشکی میں مارے گئے، نوشکی میں مارے جانے والوں میں تقریباً ایف سی کے 55 اہلکار، کوئٹہ سے بلائے گئے 18 ایس ایس جی کمانڈوز اور 7 فائیو لائٹ کمانڈوز شامل ہیں اور پنجگور میں مجموعی طور پر کم از کم 105 اہلکار ہلاک کیئے گئے، جن میں ایف سی کے 85 اہلکار، 20 ایس ایس جی کمانڈوز شامل ہیں۔ اس دوران ایک فوجی ڈرون مار گرایا گیا، ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا جسکے گرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، دو بکتربند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ دونوں کیمپوں کو جزوی طور پر تباہ کیا گیا۔
Continue reading