Tag Archives: Adel Baloch

کراچی میں بلوچ نسل کشی

عادل بلوچ

تاریخ کے اوراق میں کلاچی سے کراچی تک کا سفر کڑوا حقیقت ہونے کے ساتھ دردناک بھی ہے ۔ بلوچ جغرافیائی حدود ، تاریخی ورثہ ، زبان ، ثقافت پر یلغار سے کلاچی کا کراچی میں تبدیل ہونا ایک طویل بحث کا متقاضی ہے۔ میرا اپنے اس مختصر کالم میں، اس طویل کہانی کو زیر بحث لائے بغیر یہاں کے بلوچوں کی موجودہ حالتِ زندگی کے ہزاروں مشکلات میں سے صرف ایک ’’بلوچ نسل کشی‘ کو زیر بحث لانے کا مقصد گذشتہ کئی سالوں سے جاری بلوچ نسل کشی کے طویل منصوبے اور بحثیت مجموعی اپنی بے حسی کو خود پر آشکار کرنا ہے۔

ہر دورمیں مشکلات و مصائب کے باجود کراچی بلوچوں کی سیاسی ، سماجی ، ادبی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے ۔ بلوچوں کی سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہونے کے سبب بلوچ قومی تحریک میں کراچی کا ایک فعال کردار رہا ہے ،اور یہی سیاسی جدوجہد ریاست کیلئے دردِ سر تھی جبکہ ریاست کی ہمیشہ کو شش تھی کہ بلوچ قومی تحریک کے حوالے سے کراچی میں سیاسی خلا ء پیدا کیا جائے ۔

Continue reading

Advertisements

Leave a comment

Filed under Interviews and Articles