Daily Archives: February 7, 2022

آپریشن گنجل

دشمن کے 195سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرنے کے بعد 72 گھنٹوں میں مکمل ۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی نے 2 فروری 2022 کو شام 8 بجے آپریشن گنجل کا آغاز کیا، جسے بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے 72 گھنٹوں کی طویل لڑائی کے بعد اپنے تمام مقاصد حاصل کرتے ہوئے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

آپریشن گنجل میں مجید بریگیڈ کے 16 فدائین نے حصہ لیا، جن میں سے 9 فدائین نوشکی اور 7 پنجگور حملے کا حصہ تھے۔ فدائین نے 72 گھنٹوں کی لڑائی میں مجموعی طور پر دشمن کے دو مختلف کیمپوں پر قبضہ کیا، اس دوران دشمن کے 3 افسران سمیت 195 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کیئے گئے، جن میں سے 90 سے زائد نوشکی میں مارے گئے، نوشکی میں مارے جانے والوں میں تقریباً ایف سی کے 55 اہلکار، کوئٹہ سے بلائے گئے 18 ایس ایس جی کمانڈوز اور 7 فائیو لائٹ کمانڈوز شامل ہیں اور پنجگور میں مجموعی طور پر کم از کم 105 اہلکار ہلاک کیئے گئے، جن میں ایف سی کے 85 اہلکار، 20 ایس ایس جی کمانڈوز شامل ہیں۔ اس دوران ایک فوجی ڈرون مار گرایا گیا، ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا جسکے گرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، دو بکتربند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ دونوں کیمپوں کو جزوی طور پر تباہ کیا گیا۔

Continue reading

Leave a comment

Filed under Reports

بی ایل اے کمانڈر انچیف بشیر زیب کا پیغام بلوچ قوم کے نام

بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر انچیف بشیر زیب بلوچ کا بلوچ قوم کے نام جاری کیا گیا یہ پیغام مادری زبان براہوئی میں ویڈیو کی شکل میں جاری کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں ھکل میڈیا نے اس کی ٹرانسکرپٹ جاری کردیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کیلئے ھکل مڈیا کے لنک پر جائیں۔ ادارہ سنگر

دنیا کے اقوام کے حوالے سے اگر کوئی تاریخ دیکھے تو تمام اقوام کے سامنے دو راستے آئے ہیں۔ ایک اس قوم نے اپنے اوپر جبر، غلامی اور قبضے کو قبول کیا ہے اور دوسری وہ اقوام جنہوں نے اسے قبول نہیں کیا ہے، سر نہیں جھکایا ہے اور غلامی کے خلاف جدوجہد کی ہے، اپنی آزادی کی خاطر مزاحمت کی ہے۔

Continue reading

Leave a comment

Filed under News