
اسلحہ اب صرف قانون نافذ کرنے والوں کے پاس ہے، تو پھر یکایک یہ نامعلوم افراد کہاں سے وارد ہوجاتے ہیں اور قتل و غارت گری کے بعد کہاں چھپ جاتے ہیں؟
ڈاکٹر برکت شاہ کاکڑ
مہاتما گاندھی نے ہندوستان میں انگریز استعمار کے خلاف اپنے کھٹن اور صبر آزما مبارزے کے چار مراحل کو تین جملوں میں بیان کیا ہے۔
’پہلے وہ آپ کو نظر انداز کریں گے۔ پھر آپ کا تمسخر اُڑائیں گے۔اس کے بعد لڑیں گے اور پھر آپ جیت جائیں گے۔‘
ان چار جملوں میں پنہاں ہم جو نوید مسرت، سادگی اور رومانویت محسوس کرسکتے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ سامراج سے اپنا حق طلب کرنا اتنا ہی آسان کام ہے جیسے بچہ چاکلیٹ یا آئس کریم لینے کے لیے اپنے ابا سے ضد کرتا ہے اور مختلف حیلے بہانے تراشنے کے بعد بالآخر کامیاب ہو جاتا ہے۔