Daily Archives: April 4, 2018

ستائیس مارچ 1948 : سیاسی بیداری 

نواب خیر بخش نے کبھی بھی ایڈجسٹ نہیں کیا تو لہٰذا یہ بات بھی غلط ہے کہ ’ہمارے باپ دادا‘ نے ہر طرح سے ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی تھی۔

تحریر: میر محمد علی ٹالپر
ترجمہ: لطیف بلیدی

حال ہی میں بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے رہنما براہندگ بگٹی نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے 27 مارچ، 1948 کے واقعات کے حوالے سے پاکستانی ورژن کی تائید کی ہے، جسے بلوچ ’یومِ سیاہ‘ کے طور پر مناتے ہیں چونکہ بلوچستان کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلوچستان کا نہیں بلکہ صرف کلات کا الحاق تھا اور اس کے بعد مزید ٹویٹس میں کہا کہ ”بلوچستان کے الحاق (منقول) کے بعد ہمارے باپ دادا نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ایڈجست کرنے کی کوشش کی تھی۔ جدوجہد کی تمام شکلوں کے ساتھ، پوری بلوچ قیادت نے بارہا پاکستان کے اندر بلوچ حقوق کے لئے کوششیں کیں۔“ عجب اتفاق ہے کہ اپنے اگلے ہی ٹویٹ میں، جس سے قبل انہوں صرف کلات کے الحاق کا دعویٰ کیا تھا، وہ پھر سے ’بلوچستان کے الحاق‘ کا حوالہ دیتے ہیں۔

Balochistan: Political awakening

Continue reading

2 Comments

Filed under Mir Mohammad Ali Talpur