ملک سراج اکبر
بی بی سی نے اس سال دنیا کی اہم ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی مرتبہ ایک بلوچ خاتون یعنی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او آزاد) کی چئیر پرسن کریمہ بلوچ کا نام شامل کیا گیا ہے۔ یہ بلوچستان کے لئے عموماً اور بلوچ خواتین کے لئے خصوصاً فخر کی بات ہے۔ آپ کریمہ بلوچ کی سیاست سے اتفاق کریں یا نا اس بات سے قطع نظریہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ بی بی سی نے ایک ایسے خطے( بلوچستان) کی سیاسی کارکن کی جد وجہد کو اجاگر کیا ہے جہاں سے خبریں بمشکل باقی پاکستان اور دنیا تک پہنچتیہیں۔