صبا اعتزاز
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، گوادر
دور دور تک خشک بنجر زمین اور اڑتی ریت کی دھول میں پانی کے ایک ٹینک سے ٹپکتی آخری بوندوں کے حصول کی امید لیے تپتی دھوپ میں کھڑی خواتین اور بچیاں۔
یہ بلوچستان کے کسی دور دراز گاؤں کا نہیں بلکہ گوادر کا ایک منظر ہے جو نہ صرف چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے بلکہ یہاں ایک ‘میگا سٹی’ قائم ہونے جا رہا ہے۔
گوادر میں مفلسی اور دیگر معاشی مسائل کے باوجود وہاں کے لوگوں کو