تحریر:عنایت اللہ بلوچ
مترجم : ریاض محمود انجم
The Problem of Greater Balochistan
Inayatullah Baloch
تعارف
تحقیقی مسائل و مشکلات
حالیہ برسوں میں “مسئلہ بلوچستان” نے Perso-Hurmaz Gul میں اپنے سٹریجک محل وقوع کے باعث مغربی دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔ اس ضمن میں صحافیوں اور دانشوروں سمیت متعدد افراد نے مختلف قسم کے مضامین تحریر کیے ہیں ۔ انہوں نے زیادہ تر سپر طاقتوں کے درمیان مخالفت کے تناظر میں اور بلوچستان کی قومی تحریک اور اس کی طرف سے خودارادیت کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے بلوچستان کے مسئلے کا تحقیقی جائزہ لیا ہے۔ اس تحقیقی مقالے کا مقصد کا مقصد یہ ہے کہ بلوچ قوم پرستی اور 1948ء تک حق خودارادیت کے مطالبے کے تاریخی پس منظر کا تحقیقی جائزہ لیا جائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ بلوچ قوم پرستی کی ابتدا کیسے اور کب ہوئی۔