انٹرویو: آرتی ٹیکوسنگھ
ترجمعہ ،لطیف بلیدی
ڈاکٹر اللہ نذر، جنہوں نے طب میں ڈگری حاصل کی ہے، پاکستان کے صوبے بلوچستان میں شورش کا سرکردہ چہرہ ہیں۔ ڈاکٹر سے عسکریت پسند بنے یہ شخص اس جنگ زدہ خطے میں سرگرم پانچ عسکریت پسند گروہوں میں سب سے بڑے بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی سربراہی کررہے ہیں۔ اﷲ نذر، جو کہ روپوش ہیں، پاکستانی افواج کی طرف سے گزشتہ سال ایک جان لیوا حملے میں بال بال بچ گئے۔ یہ اس ای میل انٹرویو سے اقتباس ہے جو انہوں نے بلوچستان میں کسی نامعلوم مقام سے ٹائمز آف انڈیا کے آرتی ٹیکو سنگھ کو دیا تھا:
سوال: بلوچستان میں ایک منتخب صوبائی حکومت ہے لیکن بلوچ عسکریت پسند گروہ پاکستان کے اندر جمہوری نظام کا حصہ بننے سے انکاری ہیں۔ کیوں؟