واحد بلوچ گمشدگی کیس کی ایف آئی آر درج


160728075938_wahid_baloch_640x360__nocredit
حسن کاظمی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
کراچی میں گڈاپ پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر بلوچ سماجی کارکن واحد بلوچ گمشدگی کیس میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔یہ مقدمہ واحد بلوچ کی صاحبزادی ہانی بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔٭ سماجی کارکن عبدالواحد بلوچ کی ’جبری گمشدگی

اس سے پہلے جسٹس نعمت اللہ ہالیپوٹو کی سربراہی میں قائم سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پیر کو پولیس کو پابند کیا تھا کہ وہ واحد بلوچ کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرے تاہم عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے منگل کو یہ مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے آئندہ سماعت یعنی 23 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرے۔

savewahidbaloch_hrcp

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صوبائی وائس چیئرمین اسد اقبال بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تنظیم اور سول سوسائٹی کے کئی اراکین متاثرہ گھرانے کے ساتھ تھانے میں مقدمے درج کروانے پہنچے تاہم پولیس نے لیت و لعل سے کام لیا۔

پولیس کی کوشش تھی کہ یہ مقدمہ خفیہ ایجنسیوں کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف درج ہو جائے اسی لیے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

savewahidbaloch_hani_fir

گڈاپ تھانے کے انچارج خان نواز نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے یہ مقدمہ ہائی کورٹ کے حکم پر درج کیا ہے۔

ہماری تنظیم اور سول سوسائٹی کے کئی اراکین متاثرہ گھرانے کے ساتھ تھانے میں مقدمے درج کروانے پہنچے تاہم پولیس نے لیت و لعل سے کام لیا۔پولیس کی کوشش تھی کہ یہ مقدمہ خفیہ ایجنسیوں کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف درج ہو جائے اسی لیے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صوبائی وائس چیئرمین اسد اقبال بٹ

fir_savewahidbaloch

واحد بلوچ کی صاحبزادی ہانی بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ 26 جولائی کو ان کے والد اپنے دوست صابر علی صابر کے ساتھ ڈگری سے کراچی آ رہے تھے کہ ٹول پلازا پر دو سادہ لباس میں ملبوس افراد نے انھیں روکا اور ان کی وین میں داخل ہو کر ان کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد انھیں گاڑی سے اترنے کا کہا۔

ہانی بلوچ کے مطابق انھیں یہ ساری روداد اپنے والد کے دوست صابر علی صابر سے معلوم ہوئی۔

ہانی بلوچ نے بتایا کہ انھوں نے اعلیٰ حکام کو کئی درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد انھوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مہینے تو ایف آئی آر درج ہونے میں لگ چکے ہیں اور اب بھی اس کا اندراج ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔

اس سے پہلے عدالت ِ عالیہ میں واحد بلوچ کیس کے وکیل صلاح الدین اور ریحان کیانی ہانی بلوچ کی مدعیت میں پولیس اور رینجرز کو واحد بلوچ کی گمشدگی کیس میں فریق بنایا تھا۔

پولیس اور رینجرز نے موقف اختیار کیا تھا کہ واحد بلوچ ان کے پاس نہیں ہیں۔

وکلا کے مطابق پولیس نے واحد بلوچ کے اہلِ خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔

1 Comment

Filed under News

One response to “واحد بلوچ گمشدگی کیس کی ایف آئی آر درج

  1. Pingback: Protesters to gather at Karachi Press Club in support of disappeared activist Wahid Baloch | Baluch Sarmachar

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s