کوئٹہ(سنگر نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے بیان میں کوئٹہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اتنی بڑی تعداد میں وکلاء اور نہتے شہریوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک ہے۔
ایسے واقعات کا رونما ہونا پاکستان کی اُس پالیسی کا نتیجہ ہے جس کے تحت پاکستان مذہبی انتہا پسندوں کی پرورش کرکے بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف کھڑا کر رہا ہے۔ کوئٹہ میں طالبان کی مجلس شوریٰ کی موجودگی سے ایسے کئی واقعات ہوتے رہیں گے، جو کہ اچھنبے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ اس کے خلاف عوام کو اُٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔ جب تک عوام پاکستان کی ان پالیسیوں کے خلاف خوف کی وجہ سے چپ سادھ رکھے گی، تب تک لاشیں اُٹھانا نہتے عوام کا مقدر ہوں گی۔