
کوئٹہ (سنگر نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکرٹری خارجہ حمل حیدر بلوچ نے سنگر میڈیا ٹیم کو اپنے ایک حالیہ تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بلوچ اتحاد و یکجہتی اتنا پیچیدہ مسئلہ نہیں جس طرح اسے پیش کیا جارہا ہے۔
کچھ منتشرالخیال لوگ تو اتحاد کو ایسے آئیڈیالائیز کرتے ہیں گویا وہ ایک دفعہ بن جائے تا ابد قائم ہو ۔ وہ نہ اپنے ’’مثالی اتحاد ‘‘ کے لئے کوئی میکانزم واضح کرتے ہیں اور نہ ہی اسکے متبادل کوئی فارمولا بیان کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اتحاد کے لئے ایک قدم بھی آگے بڑھنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔