دسمبر10 کو ’ انسانی حقوق کا عالمی دن ‘ کے موقع پر بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان۔ بلوچ نیشنل فرنٹ


BNFبلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے 10 دسمبر کو ’ انسانی حقوق کا عالمی دن ‘ کے موقع پر بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہڑتال کا مقصد اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش ہے۔

بلوچستان میں ریاستی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں مگر اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی ورکنگ کمیٹی برائے جبری گمشدگی نے 2013 میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا جائزہ لینے کیلئے اپنا ایک وفد اسلام آباد بھیجا مگر یہ وفد بلوچستان کا رخ نہ کرسکا اور نہ ہی اس کے فائدہ مند نتائج نکلے ۔

ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری آپریشن میں بیس ہزار سے زائد افراد کو گرفتاری و حراست کے نام پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ اس سال ستمبر میں کٹھ پتلی صوبائی حکومت نے ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لینے کا اعتراف کیا مگر آج تک ان کے رشتہ داروں کو مطلع نہیں کیا گیا کہ وہ کہا ں اور کس حال میں ہیں۔یہ آپریشن اور اغوا کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ بولان سے اغوا کئے دودرجن سے زائد خواتین ابھی تک لاپتہ ،ریاستی زندانوں میں تشدد برداشت کر رہی ہیں ۔ آج آواران کے علاقے پیراندر زیلگ میں فوجی آپریشن میں کئی گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا اور خواتین و بچوں پر تشدد کیاگیا۔ اس طرح کے واقعات بلوچستان میں روز کا معمول بن چکی ہیں مگر دنیا اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دنیا سے بارہا اپیل کے بعد اس سال ’انسانی حقوق کا عالمی دن‘ کے موقع پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سوشل میڈیا میں ہیشٹیگ بلوچستان #Balochistanکے نام سے آن لائن کمپئن چلائی جائے گی جو شام چار بجے سے آٹھ بجے تک جاری رہی گی۔ تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور انسانیت پسندوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ بلوچ قوم، تاجر برادری ، ٹرانسپورٹرزاور تمام طبقہ ہائے فکر سے اپیل ہے کی وہ 10 دسمبر کی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا کر بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے میں بی این ایف کا ساتھ دیں۔

Leave a comment

Filed under News

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s