November 30, 2015 · 11:45 pm

لندن(سنگر نیوز)اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق میں بلوچ قومی نمائندے مہران بلوچ نے کہا کہ کچھ عرصے سے اخبارات میں بلوچ قومی مجرم شفیق مینگل پاکستانی مسلح اداروں کے خلاف تواتر سے بیانات جاری کررہا ہے ۔
شفیق مینگل جو آئی ایس آئی کا دست راست اور چہیتا ہوا کرتا تھا جن کے ہاتھ بلوچ قوم کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جس نے ریاست کی پشت پناہی میں ڈیتھ سکواڈ بنا رکھی ہیں جو بلوچ فرزندوں کو اغوا کرکے فوج کی زیرنگرانی قائم کردہ اپنے گھر اور علاقے میں ٹارچر سیلوں میں لے جاکر اذیتیں دینا ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینکنا اور توتک میں دریافت اجتماعی قبروں کا ذمہ دار ہے۔
Continue reading →
November 30, 2015 · 10:26 am
ڈاکٹر لغاری کون تھے؟ سندھ میں کون سا ایسا شخص ہے جو انور لغاری کے والد محمد علی لغاری اور والدہ فاطمہ لغاری کو نہئں جانتا؟ ڈاکٹر انور لغاری کے دونوں والدین اکثر سندھی سیاسی، ادبی، سماجی و صحافتی حلقوں میں وسیع پیمانے پر چاچا محمد علی لغاری اور چچی فاطمہ لغاری کے نام سے جانے جاتے ہیں. چاچا محمد علی لغاری بقید حیات ہیںاور انکی اہلیہ فاطمہ لغاری پانچ سال قبل فوت ہوگئیں. میںسوچ رہا ہوں سندھ کی یہ فاطمہ اگر زندہ ہوتیں تو ان کے لئے اپنے بڑے اور جواں سال بیٹے انور لغاری کا قتل کتنا روح فرسا ہوتا. باپ کے لئے بھی ہے لیکن باپ اور ہم سب لوگ تو غالب کی اس سطر کی طرح ہیں مرنے سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں. لیکن ماں تو اولاد کے غم میں مرنے سے پہلے ہی مرجاتی ہے نا. وہ بیٹا جسکو تعلیم دلوانے کے لئے اس محنت کش اور غریب خاتوں نے کتنی مشقتیںاور مزدوریاں کیں. سندھ کی اس غریب اور کسان عورت کا ایک ہی مقصد تھا کہ وہ اپنی اولاد (کہ اسکے دو ہی بیٹے تھے) کو اچھی سے اچھی تعلیم دلوائے.
Continue reading →