This video message of pro-independence revolutionary Baloch freedom fighter, Dr. Allah Nazar Baloch was recorded and published five years ago on 15 September 2010.
This video message of pro-independence revolutionary Baloch freedom fighter, Dr. Allah Nazar Baloch was recorded and published five years ago on 15 September 2010.
تحریر: میر محمد علی ٹالپر
ترجمہ : لطیف بلیدی
منشیات ہلمند سے کراچی کیسے پہنچتی ہے اسکی وضاحت کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔ رستے بھر مٹھیاں گرم کی جاتی ہیں تو لہٰذا اس میں کسی تعجب کی بات نہیں ہے کہ اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد منشیات کی قیمتیں کیسے حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں
خرم حسین صاحب نے حال ہی میں ایک انگریزی روزنامے میں ’خفیہ معیشت‘ کے عنوان سے شائع ہونیوالے ایک مضمون میں چند اہم سوالات اٹھائے ہیں جو ایک نامسعود و ناپاک معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہیں جس پر کسی کا دھیان نہیں جاتا۔ وہ کہتے ہیں: ”اسٹیٹ بینک ملک بھر کے شہروں میں 16 کلیئرنگ ہاوسز چلاتی ہے۔ یہ ہر ماہ اعداد و شمار جاری کرتی ہے کہ ان میں کتنے چیک کلیئرنگ کیلئے پیش کیے گئے اور ان ہاوسز سے کتنے چیکوں پر کل کتنی رقم کلیئر کی گئی۔ اگر آپ اس کے اعداد و شمار کو لیں، جوکہ 1999ء تک جاتے ہیں، اور پھر پاکستان میں ہر شہر کیلئے اس کا نقشہ بنائیں تو آپ کو ایک نہایت ہی دلچسپ چیز نظر آئیگی۔ کراچی اور لاہور کے شہروں کو فی الحال اس تمثیلی فہرست سے ہٹا دیں کیونکہ ایک حساب سے یہ طویل فاصلے والے رابطوں کیساتھ عالمی شہر ہیں۔ یہاں صرف علاقائی شہروں کا موازنہ کریں اور آپ کو یہ چیز دیکھنے کو ملے گی۔
Filed under Mir Mohammad Ali Talpur