انٹرویو: اطہر نقوی
ترجمہ : لطیف بلیدی
دی نیوز آن سنڈے کی طرف سے کیے گئے اس انٹرویو میں بلوچ دانشور وتجزیہ نگار میر محمد علی ٹالپر نے بلوچستان میں شورش کی صورتحال اور امن کیلئے حکومتی منصوبوں کے بارے میں بات کی ہے
دی نیوز آن سنڈے: حکومت کے اس دعوے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ 14 اگست کو سینکڑوں بلوچ باغیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں؟ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی ہلاکت کے بارے میں متضاد اطلاعات تھیں۔ بلوچستان میں آج بغاوت کی صورتحال کیا ہے؟