بلوچوں پر جاری مظالم میں صوبائی حکومت برابر کی شریک ہے، مہران بلوچ


mehran-baloch

جنیوا(سنگر نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق میں بلوچ قومی نمائندہ مہران بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، کوہلو، کاہان مکران میں جاری آپریشن باالخصوص حال ہی میں مشکے میہی اور گردونواح میں بلوچ آبادیوں کو گھیرے میں لے کر مظلوم بلوچوں کو شہید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی بلوچوں کے گھروں پر دھاوا بولنا،سول آبادی پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کرکے عورتوں و بچوں سمیت بے گناہ بلوچوں کو شہید اور زخمی کرکے انہیں اپنے ہی میڈیا پر دہشت گرد پیش کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ریاست اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکا

انہوں نے کہا کہ بلوچوں کے ساتھ اس ظلم میں بلوچستان کی صوبائی حکومت برابر کی شریک ہے. ریاستی مراعات یافتہ طبقہ لالچ میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ انہیں نہتے بلوچوں کی خون نظر نہیں آرہا وہ نہ صرف بلوچوں کے خلاف ان آپریشنوں کی سرپرستی کررہے ہیں بلکہ بلوچ دشمن سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں تاکہ اسٹیبلشمنٹ خوش ہوکر شاباشی میں کرسی کی مدت تھوڑا بڑھا دے

مہران بلوچ نے کہا کہ ریاست کو بلوچ ساحل و وسائل چاہہے جبکہ ان کٹھ پتلیوں کو وزارتیں، لیکن ہزاروں فرزند وطن کے لیے اپنی جان نچاور کرچکے ہیں، ہزاروں اب بھی ریاستی عقوبت خانوں میں تشدد سہہ رہے ہیں. بلوچ خواتین نے بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ظلم کے خلاف تحریک کا حصہ بن کر ریاست اور ان کے ہمنواوں پر یہ واضح کردیا کہ ان کی یہ خواہش ہر گزپوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچستان میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت بلوچوں کا قتل عام کررہی ہے اور فورسز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ جہاں چاہیں جب بھی چاہیں اور جیسا چاہیں کرسکتے ہیں اور وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے لہذا انسانی حقوق کے علاقائی و بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کو پاکستانی کی اس پالیسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

Leave a comment

Filed under News

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s