بلوچستان سے لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین عبدالقدیر بلوچ اور فرزانہ مجید کا کہنا ہے کہ انھیں کراچی ایئر پورٹ پر شدید ذینی اذیت پہنچائی گئی۔
ریڈیو پروگرام سیربین میں نازیہ ممین سے بات کرتے ہوئے ان دونوں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ایئر پورٹ پر ایسا سلوک کیا گیا جیسے وہ پاکستان کے بہت بڑے مجرم ہوں۔
واضح رہے کہ بدھ کے شب عبدالقدیر بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے انھیں امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی اور حکام کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔