انٹرویو: وکی ننجپّا
ترجمہ: لطیف بلیدی
ان کا گروہ بلوچستان میں پاکستانی جہادیوں کیخلاف لڑرہا ہے۔ 2004 میں بلوچستان لبریشن فرنٹ یا ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی زیر قیادت بی ایل ایف نے گوادر میں چینی انجینئروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ ایک طلائی تمغہ یافتہ ڈاکٹر سے گوریلا رہنما بنے جو بلوچستان میں سب سے زیادہ طاقتور بلوچ مزاحمتی گروہوں میں سے ایک بلوچستان لبریشن فرنٹ یا بی ایل ایف کی قیادت کررہے ہیں۔
بلوچ قوم پرستی ایک تحریک ہے جسکا دعویٰ ہے کہ بلوچ عوام بنیادی طور پر پاکستان، ایران اور افغانستان میں بسنے والا ایک نسلی و لسانی گروہ ہے جو کہ ایک علیحدہ قوم ہیں۔
تحریک اس نقطہ نظر کا پرچار کرتا ہے کہ مسلمان کوئی قوم نہیں ہیں اور یہ کہ نسلی و ثقافتی وفاداریاں مذہبی وفاداریوں سے بالاتر ہیں اگرچہ یہ نقطہ نظر دونوں لحاظ سے چیلنج ہوا ہے، اول 1971 میں مشرقی پاکستان کی آزادی سے اور دوم بہت سے مہاجروں کو تاریخی طورپر پاکستان کے اندر امتیازی سلوک کا سامنا کرنے سے۔ (وکیپیڈیا)