ترجمہ: لطیف بلیدی
تقریباً 40 برس قبل ہونے والے دھماکے میں جب محمد علی ٹالپر نے اپنے دونوں ہاتھ گنوائے تو اسوقت وہ طبی سہولیات جیسی شے سے کوسوں دور بلوچستان کے مری علاقے کی پہاڑوں میں تھے۔ دو ڈاکٹروں کو ان تک پہنچنے کیلئے، کراچی سے کوئٹہ تک کا ایک ہوائی سفر اور پہاڑوں میں اونٹ پر سواری سمیت، چھ دن لگے۔ لیکن یہ جنگ کا مارا آزمودہ کار سپاہی 1970 کے عشرے کی بلوچ بغاوت کا حصہ ہونے کی کہانی سنانے کیلئے زندہ رہے۔