گیارہ اگست1947ء کو انگریزوں کے انخلاء کے بعد مشرقی بلوچستان کو ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا تھا۔ بلوچ علیحدگی پسند ہر سال اس دن کو جشن آزادی کے طور پر مناتےہیں جبکہ 14اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔پاکستان میں جہاں ملک بھر میں جشن آزادی کی تیار یوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں آج شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں بلوچ قوم پرست اور حکومت مخالف جماعتیں مشرقی بلوچستان کی آزادی کا دن منا رہی ہیں۔