بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنماء ڈاکٹر اﷲ نذر سے خصوصی انٹرویو
سیریز: بلوچستان سے جرات کے خاکے
انٹرویو: جہانزیب حسین
ترجمہ: لطیف بلیدی
اس خصوصی انٹرویو میں جہانزیب حسین نے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے موجودہ اعلیٰ کمانڈر ڈاکٹر اللہ نذر سے بات کی ہے جو کہ اس وقت پاکستانی ریاست سے آزادی حاصل کرنے کیلئے مسلح جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ایڈیٹر کیساتھ مراسلت میں اﷲ نذر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستانی پارلیمانی سیاست میں حصہ لینا بلوچستان پر پاکستان کی حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے۔ مگر پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ بندوق کے بجائے کتاب کا انتخاب کریں گے اگرچہ دونوں ایک دوسرے کی رہنمائی کرتے ہیں۔