کوئٹہ(آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق میں بلوچ قومی نمائندے مری قبیلے کے سربراہ مہران بلو چ نے بلوچستان میں تشدد زدہ لاشوں کے ملنے پر کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کے ترجمان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ دشمن ریاستی قوتیں بلوچستان و بلوچ قوم کو ایک منصوبے کے تحت مذہبی شدت پسندی کی جانب دھکیل رہی ہیں پنجگور میں بچیوں کی تعلیم پر قدغن اور وزیرستان کے مہاجرین کی بلوچستان میں آبادکاری بلوچستان کے معاشرے کو مذہبی شدت پسندی و انتہاء4 پسندی کی آگ میں جھونکنے کی ریاستی سازشوں کی کڑیاں ہیں یکجہتی کا مظاہرہ کرکے