پنجگور میں بڑی تعداد میں فوجی آپریشن شرو ع کردیا گیا،بی ایچ آر او


BHRO
فورسز نے پنجگور میں آپریشن کرکے کئی گھروں کو نذر آتش و کئی افراد کو اغواء کرکے نا معلوم مقام پرلے گئے،علاقے میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے اب تک لاپتہ افراد میں سلال بلوچ،اویس بلوچ،خیر بخش بلوچ اور حضور بخش بلوچ کے نام معلوم ہوسکیں۔

بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ16 جون2014 کو صبح 8بجے سے پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقہ پنجگور پروم کو محاصر ہ میں لیکر داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے بڑی تعداد میں آپریشن کا سلسلہ شروع کردیاہے۔آپریشن میں 50سے زائدفوجی گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد سے زائد فوجی اہلکار حصہ لی رہے ہیں۔جس میں فوجی ٹرک و بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

آپریشن میں معصوم وبے گناہ بلوچوں کے گھروں کو نظر آتش کر دیا جا رہا ہے۔عام آبادی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔قابضا فواج چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں موجودخواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوگوں کو ڑرا رہے ہیں۔آپریشن کو دوران مال مویشیوں کو نقصانات پہنچانے کے ساتھ ساتھ گھروں اوردکانوں میں موجود قیمتی اشیاء سمیت نقدی بھی لوٹ رہے ہیں ۔اور 60 بلوچ نوجوانوں کو فورسز شدید تشدد کا نشانہ بنا کر مارواء عدالت گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

مگرعلاقے میں کسی بھی قسم کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے اب تک صرف 4افراد کے نام معلوم ہوسکے ہیں۔جس میں سلال بلوچ،ادریس بلوچ،خیر بخش بلوچ،اور حضور بخش بلوچ شامل ہیں۔

بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن کے ترجمان نے مذید کہا کہ آئے روز آپریشن کرنا ،ماروائے عدالت بلوچ فرزندوں کو لاپتہ کرنا اور انکی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ،عام آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے گناہ بلوچوں کے گھروں کو نظر آتش کرناآئے روز کا معمول بن گیاہے،ہم اقوام متحدہ،یورپی یونین،انسانی حقوق کی تنظیموں،دنیا بھر کی تمام انسان دوست تنظیمیوں،انسانی حقوق کے علمبردار وں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔

Leave a comment

Filed under News

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s