بحرین میں بلوچ کمیونٹی کے نام میر مہران بلوچ کا پیگام


Bahrain Baba marri condolence meeting

ّبابا ئے بلوچ نواب خیربخش مری کی تعزیت کے لیے جس طرح دنیا بھر کے بلوچوں نے تعزیتی مجالس کا اہتمام کیا تھا اسی طرح بحرین کے بلوچ کمیونٹی نے بھی غاہبانہ نماز جنازہ ادا کر کے ۳ دن کا تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا جس میں بلوچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے بابائے بلوچ کے ساتھ اپنے عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔

پرسہ کے اختتام پر نواب خیر بخش مری کے فرزند اوراقوام متحدہ میں بلوچ قوم کے نماہندہ میر مہران بلوچ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

میر مہران بلوچ کے پیغام کا اقتباس۔

Mehran Baluch

میں نواب خیر بخش مری کا بیٹا ضرور ہوں لیکن اسکا تنہا وارث نہیں۔وہ صرف میرا باپ نہیں بلکہ بلوچ قوم کا باپ تھا۔آپ سب اس کے سیاسی وارث ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک میں بلوچوں نے اپنے طرف سے فاتحہ خوانی منعقد کیں اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ ہم ایک قوم ہیں چائے ہمارا کسی بھی قبیلے و علا قے سے تعلق ہو۔

میں اس موقع پر کوئی خطاب یا تقریر کرنا مناسب نہیں سمجھتا،البتہ یہ ضرور کہوں گا کہ بابا نے اپنی پوری زندگی بلو چ سرزمین کی آزادی کے لیے وقف کی تھی۔وہ بلوچ جہد کاروں سے اتنا ہی پیار کرتے تھے جتنا وہ ہم سے یعنی اپنے اولادوں سے کرتے۔انہوں نے ہمیں بچپن سے یہی درس دیا کہ تم نواب خیر بخش مری کے نہیں بلکہ خیر بخش مری بلوچ کے صاحبزادے ہو،تم میں اور دوسرے بلوچوں میں کوئی فرق نہیں۔ہم سب برابر ہیں۔وہ ہمیشہ بلوچوں کو ،ادا،براث اور سنگت کہہ کر پکارا کرتا تھا۔

ان کو صرف ایک ہی خواہش تھی بلوچ اپنی سرزمین کے خود مالک ہوں۔ایک ایسا معاشرہ جہاں امن و انصاف اور برابری ہو۔

اس موقع پر آئیے ملکر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نواب مری کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ہم سب پرجو اس نے زمہ داری سونپی ہے ہم اس زمہ داری کو خوش اسلوبی اور دیانت داری سے انجام دیں اور اللہ تعالیٰ ہماری سرزمین کو قبضہ گیروں سے چھڑانے میں ہماری مدد و رہنمائی کرے کیونکہ بابا کے جانے کے بعددشمن موقع سے فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کرے گا، وہ یقیناًہمیں آپسی جھگڑوں اور ٹولیوں میں بانٹنے کی کوشش کریگا لیکن مجھے امید ہے کہ آپ اس مشکل گھڑی میں نہ صرف ہمارا ساتھ دوگے بلکہ ہماری رہنمائی بھی کروگے،اور بحیثیت قوم ہم ضرور کامیاب ہونگے۔

Leave a comment

Filed under News

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s