گولیوں سے چھلنی لاشیں: رحیم یار خان اورسبی سے بی آر پی کارکنان سمیت سات افراد کی لاشیں برآم


kill123

کوئٹہ ( دا بلوچستان ٹائمز) بی آر پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ پنجاپ کے شہر رحیم یار خان میں روجھان روڈ پر پانچ گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جن میں سے تین کی شناخت وڈیرہ زبر خان ولد حسن خان شمبانی بگٹی بیورغ ولد چغڑدو بگٹی اور بدلا مزاری کے نام سے ہوئی ہیں جن کا تعلق بلو چ ریپبلکن پارٹی سے ہیں جب کے دو لاشوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔

واضح رہے کہ ان تمام لوگوں کو پاکستان سیکورٹی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے دو ماہ قبل رحیم یار خان سے ہی ان کے گھروں سے چھاپوں کے دوران اغوا کیے تھے۔بلوچ ریپبلکن پارٹی میڈیا سیل کے زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہیں کہ تمام لاشیں ابھی تک پنجاپ پولیس کے تحویل میں ہے ۔ بیروغ بگٹی کے بھائی جانو بگٹی نے بی آر پی میڈیا سیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کو پنچاپ پولیس اور آئی ایس آئی کے اہلکار دن دھاڑے ان کے گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے اس کے بعد ہمیں ان کی کوئی خبر نہیں ملی اور آج ہمیں پتہ چلا ہے کہ ان کو دیگر چارلوگوں کے ساتھ شہیدکر کے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کیا گیاہے۔

دوسری جانب خبر ہے کہ ضلع سبی میں تھانے کے ایریا سے پولیس کو دو لاشیں برآمد ہوئی فوری طور پر قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو سبی سٹی تھانہ کے ایریا سے دو لاشیں برآمد ہوئی جیسے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی تاہم آخری اطلاعات تک لاشوں کی شناخت اور قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ بلوچستان میں 2008 سے شروع ہونے والے گولیوں سے چھلنی اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق آج تک بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 15,000 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جنہیں مبینہ طور پر ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں نے بلوچستان میں جاری آزادی کی تحریک سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

Courtesy: The Balochistan Times

Leave a comment

Filed under News

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s