ریاست چاہتی ہے کہ بلوچ نوجوان اپنی موت آپ مرجائیں، لطیف جوہر ہڑتال ختم کریں‘ نوابزادہ مہران بلوچ


Mehran Baloch

کوئٹہ(آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق میں بلوچ قومی نمائندہ مہران بلوچ نے بی ایس او کے چیئرمین زاہد بلوچ کی اغواء نماگرفتاری کو بلوچ دشمن ریاست کی قبضہ گیر پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے بلوچ جہد کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں

جینیواسے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بی ایس او کے چیئرمین جمہوری انداز میں بلوچ حقوق کیلئے جدو جہد کررہے تھے لیکن ریاستی اداروں نے تمام عالمی قوانین کو روندتے ہوئے اسے اغوا ء کرلیابلوچ قومی تحریک میں بلوچ طلباکا ہمیشہ سے ایک اہم کردار رہا ہے تمام تر نا مساعد حالات، دشمن کی مارو اور پھینکو کی پالیسی، اغواء اور ٹارگٹ کلنگ اور ریاست کی طرف سے ہر طرح کے رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے بلوچ قوم میں آذادی کے حوالے سے جو شعور و آگہی پیدا کی وہ قابل تحسین ہے

Latif Johar Baloch 28 Day

بی ایس او کے شہیدوں نے ہمیشہ اپنے خون سے اس تحریک کی آبیاری کی بلوچ رہنماء نے لطیف جوہر بلوچ کی سنگت زاہد بلوچ کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتال اور اس ان کی دلیرانہ جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ تحریک کو سنگت لطیف بلوچ جیسے باہمت نوجوانوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ لطیف بلوچ کی صحت تشویشناک حد تک بگڑتی جارہی ہے ہم لطیف بلوچ جیسے باہمت نوجوان کو کھونے کی متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا ہم لطیف بلوچ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں لطیف بلوچ کو جو پیغام دنیا کو پہنچانا تھا وہ اپنے مشن میں کامیاب رہے جہاں تک ریاست کا تعلق ہے وہ تو ویسے ہی بلوچ فرزندوں کو مار رہی ہے اسے بجائے احساس کے خوشی ہوگی کہ لطیف بلوچ جیسے نوجوان خود اپنے موت آپ مرئیں لطیف بلوچ کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ مہذب معاشروں میں اس طرح کے احتجاج ان کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارامقابلہ ایک غیر مہذب دشمن سے ہے، جو اسطرح کے اقداروں سے نا آشنا ہے، ایک بے ضمیر دشمن کی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرنا لا حاصل عمل ہوگا

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو اپنی ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی کو رکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

Courtesy: The Balochistan Times 

Leave a comment

Filed under News

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s