Daily Archives: April 13, 2014
جیئند بلوچ اور علی حیدر بلوچ کا انقلابی قافلہ
تحریر: حکیم واڈیلہ
۲۸ اکتوبر ۲۰۱۳ سے قبل ہم میں سے اکثر لوگ ایک ایسے نام سے ناواقف تھے جو آج ایک آئڈیل کے طورپر جاناجاتاہے. ہم ایک ایسے کردار سے بےخبر تھے جو اپنی عمر، طاقت اور عقل سے بہت زیادہ سوچتا، سمجھتا اور عمل کرتاہے. ہم اس کردار سے ناواقف تھے جس نے کوئٹہ سے کراچی تک کے پیدل سفر کے دوران ناتو اپنے ہاتھ سے اپنے ٹھیلے کو گرنے دیا اور ناہی کبھی یہ شکایت کی کہ میں تھک چکا ہوں اب میں اور نہیں چل سکتا. لیکن وہ کردار جسے آج دنیا علی حیدر کے نام سے جانتی ہے اس نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہاتھاکہ ہم اپنا احتجاج اپنے پیاروں کی بازیابی تک جاری رکھیں گے یہ تکلیف، مشقت، لمبا سفر اور ہمارے پیروں کا درد ان کربناک اذیتوں سے زیادہ نہیں جو ہمارے پیاروں کو ریاست پاکستان کی جانب سے جبری طور پر گمشدہ کرکے ہمیں دیےگئے ہیں.
Continue reading
Filed under Write-up