Daily Archives: December 5, 2013

ماما قدیر ہم منافق ہیں – تحریر: خرم علی

جب تک وہ زمین آپ کو واپس نہیں ملے گی آپ کے بچے آپ سے یونہی چھینے جاتے رہیں گے۔

vbmp-long-march-1

یہ کون لوگ ہیں جو 700 کلومیٹر کا سفرطے کر کے 27 دن میں پیدل کوئٹہ سے کراچی پہنچے ہیں؟ یہ کیوں اپنا گھر بار چھوڑ کر اپنے شہر سے کوسوں دور کراچی پریس کلب پر جوان چہروں کی تصویریں لئے بیٹھے ہیں؟ آنا ہی تھا تو اکیلے آجاتے اپنے خاندان کو چھوٹے چھوٹے بچوں کو ساتھ کیوں لے آئے؟با وجود اس کے کہ ہم ہر محفل میں سیاست پر گفتگو کر رہے ہوتے ہیں اور بڑے شوق سے ٹاک شوز پر مرتب تبصرے جھاڑ رہے ہوتے ہیں ان خاندانوں کے حوالے سے کوئی سوال ہمارے ذہن میں نہیں آیا۔ بلوچستان سے نکلنے والی گیس غائب ہو جائے تو ہم سڑکوں پر آجاتے ہیں مگر وہاں کے لوگ غائب ہو جائیں تو ہمارے سر پہ جوں تک نہیں رینگتی۔یہ رویہ کس چیز کی نشاندہی کر رہا ہے اگر یہ بھی سمجھانے کی ضرورت پڑ جائے تو مجھے کہنا پڑے گا کہ ہم سے زیادہ بے حس شاید کوئی نہ ہو۔
Continue reading

Leave a comment

Filed under News