Daily Archives: November 27, 2013

حیدر علی: میرا ننھا سا آئیڈیل

hayder-ali-baloch-vbmp-long-march

تحریر : شہداد بلوچ
میں ایک بچے کو جانتا ہوں وہ کچھ سال پہلے تک اسکول کا بستہ اپنے کندھوں پر اُٹھایا کرتا تھا، پر قسمت کا بھی کیا کہنا جی! تمام تر حالات و واقعات سے باخبر ہونے کے باوجود اُسکا گُذر اُسی ’’برموداٹرائینگل‘‘ سے ہوا، جہاں سے اکثر لوگ اپنے پیاروں کے گُم ہوجانے کے قصے سناتے ہیں۔ اُس بچے کی خوش قسمتی یہ تھی کہ وہ خود تو اوتھل زیروپوائنٹ کے بدنام زمانہ’’برموداٹرائینگل‘‘ سے بچ نکلا۔۔۔۔۔ مگر بدقسمتی سے اُسکا والد اُس بے رحم ’’برمودا ٹرائینگل‘‘ کی نذر ہوگیا، اور اُنکی چار سالوں سے کوئی خبر نہیں ہے۔قدرت سے خفا یہ بچہ اسکول کے بستے کوگھر کے ایک کونے میں پھینک کراپنے گمشدہ والد کی تصاویریں اُٹھا کر اُنکی تلاش میں چل پڑا۔۔۔۔۔۔ مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔وہ چھ سالہ لڑکا اب دس سال کا ہوچکا ہے۔ قدرت کو شاید بچے کی چار سال پہلے خفا ہونے والی وہ بات ناگوار گذری تھی، اور قدرت ’’برموداٹرائینگل‘‘ پر اس قدر مہربان ہوگئی کہ زمین کا کیا ہلنا تھا نہ اُس بچے کا اسکول بچ سکا اور نہ ہی گھر کی چاردیواریاں، اور تو اور،اُسکے والدکی تصویریں ملبے میں دھنس گئیں۔۔۔۔۔ پھر رہی سہی کسر ’’برموداٹرائینگل‘‘ کے پھیرے داروں نے پوری کردی۔۔۔۔۔۔۔ اب نہ باہر سے اندر کوئی اِنکی مدد کو آسکتا ہے اور نہ ہی یہاں کے لوگ اپنی جانیں بچا کر باہر نکل سکتے ہیں۔
Continue reading

Leave a comment

Filed under Interviews and Articles