April 25, 2012 · 10:10 pm
ا 1973 تا 1977 کی فوجی کارروائی کے دوران جنگی علاقے میں ہزاروں بے گناہ افراد جاں بحق ہو ئے، ہزاروں داخلی طور پربے گھر ہوئے

مسٹر اکرام سہگل کی ’نیوز لائن‘ مارچ 2012 میں چھپنے والی تحریر ”بابتِ سلطنت اور فوج “ بلوچ کےخلاف غلط معلومات اور تعصب کی ایک پوٹلی ہے۔ وہ اس بات پر مضطرب ہیں کہ میڈیا صرف اور صرف سیکورٹی اسٹابلشمنٹ کو ہی بلوچستان بحران کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے، وہ دعویٰ کرتے ہےں کہ، ”ہمارے زیادہ تر مسائل کی بنیاد کود کر نتائج اخذ کرنا ہے ، جو غلط معلومات پر مبنی ہوتی ہیں اور پھر جان بوجھ کر ان نصف سچائیوں کا مسخ کرنا ہے تاکہ وہ عوام کے خیال کے مطابق ہوں۔“ انہیں لگتا ہے کہ، ”موزونیت سے عاری میڈیا کا علیحدگی پسند رہنماو¿ں کا پروجیکشن نسلی تقسیم اور تشدد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔“ شاید وہ یہ سوچتے ہےں کہ بلوچ جدوجہد اور ریاست کی طرف سے مظالم محض ذرائع ابلاغ کے تخیل کی ایک منگڑھنت کہانی ہے۔