عبدالمالک ریگی کو پھانسی دے دی گئی



ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سنّی شدت پسند تنظیم جند اللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ عبدالمالک ریگی پر ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں بم دھماکے کرنے، ایرانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے اور برطانیہ اور امریکہ کے ایجنٹ ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

عبدالمالک ریگی کون تھے

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عبدالمالک ریگی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ تہران انقلابی ٹربیونل نے کیا اور اتوار کی صبح ایون کی جیل میں سزا پر عملدرآمد کے وقت اس کی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے افراد کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ ایرانی حکام نے چند ہفتے قبل عبدالمالک ریگی کے بھائی عبدالحامد ریگی کو بھی دہشتگردی کے الزامات کے تحت سزائے موت دے دی تھی۔

عبدالمالک ریگی کو رواں برس تیئیس فروری کو ایرانی حکام نے اپنی فضائی حدود سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب ایرانی حکومت کے مطابق وہ بذریعہ طیارہ کرغزستان جا رہے تھے۔

ان کی گرفتاری کے بعد ایرانی ٹی وی پر جاری کیے گئے بیان میں ریگی نے کہا تھا کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا اس وقت وہ کرغزستان میں مناس فوجی اڈے پر ’ایک اہم شخصیت‘ سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔ اس بیان میں ریگی نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ نے ان کے گروہ کو فوجی سازوسامان اور افغانستان میں ایرانی سرحد کے نزدیک ایک اڈہ بنا کر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

تاہم امریکی حکام عبدالمالک ریگی کے ساتھ کسی تعلق یا رابطے کی تردید کرتے رہے ہیں۔

سنی شدت پسند تنظیم جند اللہ سنہ دو ہزار دو میں قائم کی گئی تھی اور اس کا مقصد ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں بلوچی اقلیت کے حقوق کی جنگ لڑنا بیان کیا جاتا ہے۔

Source: BBC Urdu

2 Comments

Filed under News

2 responses to “عبدالمالک ریگی کو پھانسی دے دی گئی

  1. I As a grieved Baluch strongly condemn the brutal actions of state of Iran and Pakistan against my oppressed Nation. We should be proud of young Abdol Malik Regi, and his brother Abdol Hameed Regi who sacrificed their lives for Baluchistan. We should not loose hope and give up, in fact we must Unite and intensify our struggle against the occupying forces of Iran and Pakistan.

    Maybe Iran has separated Regi(s) from us physically but their ideology will live on and Baluch youth will continue their mission till freedom of Baluchistan. Regi is a martyr and martyrs will never die.

    May Regi(s) and thousands of other Baluch Martyrs soul rest in peace. May Allah give the Baluch Nation the courage and Unity to carry on their struggle till freedom.

    Aaamin summah aaamin

  2. We vociferously condemn this brutal act of inhumanity and injustice. Such savagery on the part of Iran Government must be brought forward in fron of the world community, United Nations and Human Rights organisations. Iran is just fooling the world by maintaining that Sunni Jamaat are extremists. On they contrary – Sunni Jamaat are fighting, struggling for the rights of Balochs in Iran. Long Live Balochistan!

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s