Daily Archives: June 1, 2010

دشت کے علاقے میں پاکستان آرمی نے اپنے جارحانہ اقدامات کا داہرہ وسیع کردیاہے‎

کوئٹہ ( پ ر )بلوچ نیشنل موومنٹ کے دفترا طلاعات کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دشت کے علاقے میں پاکستان آرمی نے اپنے جارحانہ اقدامات کا داہرہ وسیع کردیاہے ۔ کمپشت کے قریب چند گھرانوں پر مشتمل گدانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی اطلاعات ہیں جن میں درجنوں سے زائد لوگوںکے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ۔زریں بگ ، ملائی نگور ، پلان بازار ، زیارتی ، ھسادیگ ،زھریگ ، ھور،سولی ، چاتیگ ،دوروکنڈگ اور گرد نواح کے تمام علاقے پاکستان آرمی نے گھیرے میں لے کرپانی کے ذخائر پر قبضہ کر لیا ہے اور آبادیوں کودھمکی دی گئی ہے کہ اگر انہوںنے ان ذخائر سے پانی لے جانے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

Continue reading

Leave a comment

Filed under News