کراچی: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن آزاد اور بلوچ نیشنل موومنت کراچی کے زیر اہتمام آج اتوار کو ڈاکٹر دین محمد، قمبر چاکر، فضل شیر، ناکو فیض محمد بلوچ، چاکر قمبرانی، جلیل ریکی، اور دیگر بلوچ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوںکی بازیابی و رہائی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین بلوچستان میںاور بلوچ سماج میںریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی اور غیر انسانی کاروائی اور چنگیزی ہتھکنڈوںکی مذمت کررہے تھے، جبکہ بلوچ مسلح تنظیمیںبلوچ لیبریشن آرمی، بلوچ لبریشن فرنٹ و بلوچ ریپبلیکن آرمی کےحق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ عالمی اداروکی جانب سے پاکستانی جابرانہ اور انسان کش پالیسیوںپر خاموشی کو منافقانہ اقدام قرار دے رہے تھے۔ اقوام متحدہ و عالمی تنظیموںسے بھرپور اپیل کیا گیا کہمنافقانہ خاموشی تھوڑکربلوچقومکینسلکشیاورریاستیدہشتگردیکانوٹس لیتے ہوئے عالمی اقوام سے متعلق چارٹڈ پر عملدرآمدکرنیکیاپیلکیگئی۔