بلوچستان میں احتجاج، پہیہ جام ہڑتال


بلوچ نیشنل فرنٹ کی اپیل پر بلوچستان، کراچی اور اندرون سندھ بلوچ علاقوں میں پہیہ جام ہرتال ہے۔

اس دوران حب، تربت اور چاغی میں مظاہرے اور سڑکوں پر ٹائرجلانے کی اطلاعات ہیں تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ کوئٹہ میں ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکزبند اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی۔ اس موقع پر پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، دالبندین، چاغی، مستونگ، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، تربت، گوادر، پسنی، سبی، نصیرآباد، اور ڈیرہ بگٹی میں بھی ہرتال رہی۔

بی این ایف نے ہڑتال کی کال تربت کے پداگ کے علاقے سے آٹھ اپریل کوتین بلوچ قوم پرست راہنماؤں، غلام محمد بلوچ، شیرمحمد بلوچ، اور لالا منیر کی ہلاکت، بلوچستان میں جاری آپریشن، بلوچوں کی گمشدگی اور گرفتاریوں کے خلاف دی تھی۔

بلوچ نیشنل فرنٹ کے ترجمان صادق رئیسانی نے اس موقع پر ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ تین قوم پرست راہنماؤں کی ہلاکت میں ملوث پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کوفوری طورپرگرفتار کیاجائے اور ہزاروں لاپتہ بلوچوں کو بازیاب کروایا جائے، صوبے میں بلوچوں کے خلاف آپریشن بندکرکے سوئی کوہلو اور گوادر میں نئی فوجی چھاؤنیوں کی تعمیر پر کا م روک دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سانحہ تربت کے سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ کے تحت ایک تحقیقاتی کمیشن قاہم کیا ہے۔ لیکن بلوچ قوم پرستوں نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکارکرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ اس واقعہ میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ملوث ہیں۔ وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کمیشن کے قیام اور تحقیقات سے قبل ہی ان الزامات کی تر دید کی تھی۔

دوسری جانب بلوچ نیشنل موومنٹ نے بیروں ملک مقیم بلوچوں سے کہا ہے کہ وہ ذہنی سکون اختیارکرنے کی بجائے بلوچستان کے سفیرکے طورپر اپناکردار اداکریں۔ بی این ایم کے ترجمان کے مطابق کہ موجودحالات میں پاکستان میں اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ اپنے وسائل کے بل پر مزید قائم رہ سکے۔

Leave a comment

Filed under News

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s