Daily Archives: April 24, 2009

شہید شیر محمد بلوچ – ایرانی شہری، اسناد پاکستانی؟

شیر محمد بلوچ

شہید شیر محمد بلوچ

پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے ایرانی شہری قرار دیئے گئے بلوچ رہنما شیر محمد بلوچ کے ورثاء نے کراچی میں میڈیا کو ان کی تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات دکھائی ہیں، جن کے مطابق انہوں نے کراچی کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی تھی۔


شیر محمد بلوچ کے سترہ سالہ بیٹے وقاص احمد نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کا خاندان ایران میں نہیں بلکہ مند بلوچستان میں ہے اور ان کے والد کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھا جس پر وہ کبھی ایران گئے ہوں۔


انہوں نے اپنے والد کی میٹرک اور انٹر کی اسناد دکھائیں جن میں شہید ملت روڈ کراچی پر واقع نیشنل کالج کا انیس سو نوے اکانوے کا کارڈ بھی شامل تھا جس میں شیر محمد بلوچ کو فرسٹ ایئر کا طالب علم بتایا گیا ہے۔


’دو ہزار دو کے انتخابات میں وہ صوبائی حلقے پی ایس 92 پر نیشنل الائنس کی جانب سے امیدوار تھے، ریکسر لائین میں ان کا ووٹ بھی درج ہے۔‘


شیر محمد بلوچ کو غلام محمد بلوچ اور لالہ منیر کے ساتھ تربت سے اغوا کیا گیا تھا۔ بعد میں ان کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھی۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیر محمد ایرانی شہری تھے۔

شیر محمد کے بیٹے وقاص احمد کراچی میں زیرِ تعلیم ہیں اور اپنی ماں اور دو بہنوں اور ایک بھائی کے ساتھ یہیں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مشیر داخلہ رحمان ملک کے بیان سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے کہ ایک نام نہاد جمہوری حکومت میں ایک پاکستانی شہری کو ایرانی شہری قرار دیا جا رہا ہے۔


انہوں نے اسی ملک سے تعلیم حاصل کی اور ان کی سندیں بھی موجود ہیں۔

شیر محمد کا خاندان ان کے قتل کے وقت بھی کراچی میں ہی تھا اور مند سے انہیں اس واقعے کی اطلاع دی گئی تھی۔


Leave a comment

Filed under News

Baloch Protest in Washington DC 2009

youtube-logo

WATCH PROTEST VIDEO

Leave a comment

Filed under Video

بلوچستان میں‌بڑے آپریشن کا خطرہ

مکران:‌ توار نیوز:  تربت میں‌ایف سی کا گشت، تربت ایئرپورٹ پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت، بڑے فوجی آپریشن کا خطرہ، تفصیلات کے مطابق تربت شہر اور گردنواح میں‌ایف سی کی جانب سے گشت میں اضافہ دیکھنے میں‌آرہا ہے تین گاڑیاں جن پر درجنوں ایف سی اہلکار جو جدید ترین اسلحہ سے لیس ہیں، پورا دن تربت شہر کی مین شاہراہوں اور قریب وجوار میں‌گشت کرتے رہے، جبکہ تربت ایئرپورٹ جو سویلین مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے، وہاں‌پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت جاری ہے، مکران بھر میں‌فوجی سرگرمیوں میں‌اچانک اضافے کو عوامی حلقے کسی بڑے فوجی آپریشن کی تیاری قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ تین دن قبل جناح نیوی بیس جو اورماڑہ میں‌واقع ہے وہاں پر درجنوں فوجی سڑکوں میں‌سوار دو بزار فوجی اہلکاروں کی آمد اور وہاں‌سے بسول کی طرف حرکت کرنے سے بھی عوامی حلقے تشویش میں‌مبتلا نظر آرہے ہیں۔ اور خدشات کا اظہار کررہے ہیں‌ریگولر آرمی کی یوں اچانک بڑی تعداد میں مکران آمد کسی بڑے فوجی آپریشن کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ مکران میں فوجی چھاؤنی نہ ہونے کی وجہ سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ فوجی مشقوں کی نیت سے مکران میں‌وارد ہوئے ہیں۔

Leave a comment

Filed under News

بلوچ قوم کو مشیرداخلہ کا چیلنج قبول ہے: بی این ایف

Click to read

بلوچ قوم کو مشیرداخلہ کا چیلنج قبول ہے: بی این ایف

Leave a comment

Filed under News

Shutter down strike observed in parts of Balochistan

QUETTA: Complete and partial shutter down strike was observed in the city and Baloch populated areas of the province on the call of Balochistan National Party (Mengal) against the killing of three Baloch leaders in Turbat a couple of weeks ago.

In Mastung, Kalat, Khuzdar, Bolan and Noshki the strike call received a positive response and the traders unions kept their businesses shut.

In Mastung, the district government even announced a leave for all educational institutions.

Meanwhile, partial shutter down was observed in the provincial capital where most of the shopping centers and markets remained closed especially in Sariab and Brewery areas.

No incident of violence related to the strike has been reported from any part of the province.

Source

Leave a comment

Filed under News

انصاف ہنوز عام لوگوں‌کےلئے ناپید ہے: کچکول علی ایڈووکیٹ

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کچکول علی ایڈووکیٹ سے خصوصی انٹرویو

Click to read

Click to read

Leave a comment

Filed under Interviews and Articles

Probe sought into killing of Baloch leaders

A large number of workers of the Pakistan Awami Party and human rights activists on Thursday held a protest rally against the killing of the Baloch nationalist leaders in Turbat. The protestors demanded judicial probe into the killing of the Baloch leaders and immediate release of the missing Baloch.

Source

Leave a comment

Filed under News